فلسطینمشرق وسطی

اقوام متحدہ سے آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ

محمود عباس نے اقوام متحدہ سے آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے جی 77 گروپ کی سربراہی منتقل کرنے سے متعلق ایک تقریب میں اقوام متحدہ سے کہا کہ اسرائیل کی فلسطینی علاقوں پر قبضے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں ترقیاتی امور شدید متاثر ہور ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل فلسطینی سرزمین پر قبضہ کرکے انہیں اپنی نوآبادی میں تبدیل کررہا ہے جس سے خطے میں لوگوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بیت المقدس کو فلسطین کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کیے جانے اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے پرامن حل پرتاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button