ایرانمشرق وسطی

امریکہ، فلسطینیوں کے خلاف مظالم میں اسرائیل کا شریک

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ فلسطین کو کمزور اور محو کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کے بارے میں ناوابستہ تحریک کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس مسئلہ فلسطین کے بارے میں اہم ہے مسئلہ فلسطین دنیا کے سرفہرست اور اہم مسائل میں ہے ۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو نظر انداز کرنے والا کوئی بھی اقدام پائیدار نہیں ہوگا، امریکہ مسئلہ فلسطین کو کمزور اور محو کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں اور عالمی قوانین پر اس کی عدم توجہ کی بنا پر عالمی امن کو شدید ترین خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ امریکہ نے دنیا میں اقتصادی دہشت گردی کا آغاز کردیا ہے اور وہ عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ غاصب صہیونی حکومت کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور وہ مسئلہ فلسطین کو کمزور کرنے اور اسے محو کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئےہے اور وہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم میں اسرائیل کا شریک ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں اہم ذمہ داری ہے اور اس عالمی تنظیم کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور فلسطینیوں کے دکھ درد اور رنج و غم کو دور کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات انجام دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button