ایراندنیامشرق وسطی

امریکہ ایران کے خلاف اپنی کسی سازش میں کامیاب نہیں ہو سکے گا، ڈاکٹر حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے مقتدر نظام حکومت کو جھکانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اپنے اس مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز تہران میں پارلیمنٹ میں نئے سال کا بجٹ بل پیش کئے جانے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی حکمراں خطے میں ایران کو اپنے لئے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں اسی لئے وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں طاقتور نظام حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم، طاقتور اور مقتدر شکل میں تمام سازشوں کے مقابلے میں ڈٹا رہے گا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی، ایران کی توانائی سے ہراساں ہیں اور وہ مغربی ایشیا کے حساس علاقے میں ایران کو اپنی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں اس لئے وہ ایران کے مقابلے میں مسائل پیدا کرتے رہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ دعوی کر رہا تھا کہ وہ عالمی سطح پر ایران کو تنہا کردے گا مگر اس وقت وہ خود عالمی سطح پر بالکل تنہا پڑ گیا ہے جبکہ ایٹمی معاہدے سے اس کی علیحدگی اور ایران مخالف پابندیوں کی بحالی میں بھی عالمی اداروں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نیز تمام ممالک نے امریکہ کا وئی ساتھ نہیں دیا۔

ایران کے صدر نے تمام ممالک کے ساتھ ایران کے خارجہ تعلقات کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید بھی کی۔

قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ سے اپنے خطاب کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کو آئندہ سال کا ملک کا بجٹ بل پیش کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button