عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار 549 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 8 ہزار 645 ہو گئیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک 88 ہزار507 افراد ہلاک اور 14 لاکھ 84 ہزار 285 افراد متاثرہو چکے ہیں۔
امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 69 ہزار 536 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 139 کی حالت تشویش ناک ہے ۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 33 ہزار 998 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 711 ہو گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 610 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 23 ہزار 885 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 529 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 506 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 74 ہزار 367 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 459 ہو چکی ہیں۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 1 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 75 ہزار 699 ہو گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ 16 ہزار 635 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے اب تک 91 ہزار 836 افراد اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہوئے اور 6 ہزار902 افراد جاں بحق ہوئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 55 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 46 ہزار 457 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 292 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 49 ہزار 176 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 418 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 843 ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار 549 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 8 ہزار 645 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 25 لاکھ 61 ہزار 865 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 18 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 58 ہزار 39 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔