شاممشرق وسطی

امریکہ شام کا تیل چوری کر رہا ہے، شامی وزیر تجارت

شام کے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ شام کا تیل چوری کرکے ترکی کے راستے دنیا کے مخۃلف ملکوں کو فروخت کر رہا ہے۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق شام کے وزیر تجارت عاطف نداف کا کہنا تھا کہ شام کے دیگر علاقوں میں تیل کے ذخائر موجود ہیں لیکن جنگ کی وجہ سے تمام تنصیبات تباہ ہوچکی ہین۔ انہوں نے کہا کہ شام کو اپنے استعمال کے لیے تیل باہر سے منگانا پڑ رہا ہے جبکہ ملک مرکزی بینک کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ سے ہمیں مالی ٹرانزیکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی سطح پر شام کی تیل کی پیداوار دو ارب پچاس کروڑ بیرل کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ امریکی صدر نے اکتوبر دوہزار انیس میں کہا تھا کہ وہ تیل نکالنے کے لیے ایک امریکی کمپنی کو شام کے اس علاقے میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قبل ازیں روس کے وزیردفاع سرگئی شویگوف بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں امریکہ شام کا تیل کھلے عام چوری کرکے عالمی مارکیٹ میں فروخت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button