افغانستانایشیا

افغان مہاجرین کے وزیر نے کی ایرانی قوم کی قدردانی

افغان وزیر برائے مہاجرین نے اپنے ٹوئٹر پیج پر افغان مہاجرین کی بے دریغ حمایت پر ایرانی قوم کی قدردانی کی۔

افغان وزیر برائے امور مہاجرین حسین عالمی بلخی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں ایران و افغانستان کے روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایرانی قوم کی جانب سے افغان مہاجرین کی حمایت کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو فروغ پا رہے ہیں۔

حسین عالمی بلخی نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے افغان مہاجرین سے متعلق ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی کے بیان کوپڑھا اور اسے قبول کیا اور کابل کی نگاہ میں کسی بھی قسم کی تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

یاد رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں قومی نشریاتی ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے کہا تھا کہ ایران، افغان پناہ گزینوں کی میزبانی جاری رکھے گا تاہم امریکہ کی غیرقانونی اور بلاجواز پابندیوں نے ملک کی آمدنی کو متاثر کیا ہے جس سے پناہ گزینوں کی مزید میزبانی کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی.

اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ان کی حالیہ باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جبکہ پناہ گزینوں کا مسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے انتظامی امور اور اخراجات بھی ایک عالمی ذمہ داری ہے.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button