انسانی حقوقیورپ

امریکہ میں پریس ٹیوی کی اینکر پرسن گرفتار

امریکہ میں پریس ٹیوی کی ایک اینکر پرسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پریس ٹیوی کی خاتون اینکر پرسن مرضیه ہاشمی اتوار کے روز سے واشنگٹن ڈی سی کی جیل میں سخت ترین صورتحال سے دوچار ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق امریکی پولیس نے اس مسلمان خاتون صحافی کو بے حجاب کر کے اسے ایک ایسا لباس زیب تن کرنے کیلئے دیا ہے جو مکمل طور سے بدن کو ڈھانپنے کیلئے کافی نہیں ہے۔

پریس ٹیوی کی مسلمان خاتون صحافی مرضیه ہاشمی نے اپنے اہل خانہ سے ہونے والی گفتگو میں کہا کہ جیل کے سپاہیوں نے اس کے ہاتھ اور پاوں کو زنجیر سے باندھ دیا اور اسے کھانے کیلئے خنزیر کے گوشت کا بنا ہوا کھانا دیا جسے اس نے کھانے سے انکار کیا۔

پریس ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی مرضیه ہاشمی جو امریکی ہیں انہیں سفر کے دوران متعدد بار امریکی ایئر پورٹ پر تنگ کیا گیا اور اس بار انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکہ کی عدالت اور پولیس حکام نےمرضیه ہاشمی کی گرفتاری کے 3 روز بعد بھی ان پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام عائد نہیں کیا اور ان کی گرفتاری پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button