دنیامشرق وسطییمن

سعودی عرب کے ابہا ائرپورٹ اور الخالد ائربیس پر ڈرونز حملے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کی عوامی اور سرکاری فوج نے اپنے تین ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے اندر جاکر کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے آج  پیر کے روز کہا کہ یمن کے ، کے ٹو قاصف قسم کے تین ڈرونز نے ابہا ائرپورٹ اور الخالد ائربیس پر سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو بڑی ہی کامیابی کے  ساتھ نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جارحین کے خلاف کارروائي  ہمارا قانونی اور فطری حق ہے اور ہم نے یہ کارروائی یمن کے خلاف محاصرے کو جاری رکھے جانے کے جواب میں کی ہے۔

یمن کی جانب سے توازن الردع السادسہ  سے موسوم یہ آپریشن سعودی عرب کے سرحدوں کے اندر بیلیسٹک میزائل اور ڈروںز حملوں کے ایک ہفتے کے بعد انجام دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button