ایراندنیامشرق وسطییورپ

امریکہ نے اگر پھر ایرانی سرحدی حدود کی کوئی خلاف ورزی کی تو ایران کا جواب اور زیادہ سخت ہو گا، ڈاکٹر لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا جانا امریکہ کے لئے ایک تجربے کی حیثیت رکھتا ہے تاکہ وہ ایرانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہ کرے لیکن اس نے اگر پھر ایسا کوئی قدم اٹھایا تو ایران کی مسلح افواج کی کارروائی اور زیادہ سخت ہو گی۔

ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کی رات صوبے قم کے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج عظیم توانائی و ترقی یافتہ نیز جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہیں۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ جمعرات کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون “گلوبل ہاک” کو تباہ کر دیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا کہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں کوہ مبارک کے علاقہ میں امریکی جاسوس ڈرون گلوبل ہاک نے ایرانی فضآئی حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران نے آج تک کسی ملک کو جارحیت کا نشانہ نہیں بنایا جبکہ اس نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران ثابت کیا ہے، ایران کسی بھی طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیتا ہے لہذا تمام ممالک کو ایران کی اس طاقت و توانائی اور جرآت و بہادری کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

انھوں نے امریکہ کی جانب سے وعدہ خلافیوں اور ایران کے ساتھ واشنگٹن کی مذاکرات کی پیشکش و اصرار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر کے عالمی سطح پر رسوا ہوئے ہیں اور ایران کے ساتھ مذاکرات کی اس پیشکش کا مقصد بھی ایران میں نفسیاتی ماحول قائم کرنے اور عالمی سطح پر بگڑنے والی ساکھ و وقار کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش ہے۔

دریں اثنا ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ سپاہ کی جانب سے امریکہ کا جدید قسم کا ڈرون طیارہ مار گرایا جانا جارح ملک کے احمقانہ اقدام پر ایران کا جرآت مندانہ اور منھ توڑ جواب ہے۔

انھوں نے جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان میں اہلسنت آئمہ جمعہ و جماعات کے ساتھ ایک نشست میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکہ کے جدید ترین ٹیکناجی سے لیس ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے وطن کی تمام سرحدوں کا تحفظ کرنے کا آہنی عزم رکھتی ہیں اور وہ، کسی بھی قسم کی جارحیت کا دنداں شکن جواب دینے کے لئے مکمل آمادہ رہی ہیں۔

اس نشست میں ہرمزگان کے اہلسنت علمائے کرام نے بھی جارح امریکہ کا ڈرون طیارہ مارے گرانے اور منشیات کے خلاف مہم میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اقدامات کی قدردانی کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button