ایشیاپاکستان

پاکستان میں مسافر طیارے کے حادثے میں 100 افراد جاں بحق

جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گرکر تباہ ہو گیا۔

اطلاعات ہیں کہ جہاز میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جس نے قریب کی آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

جہاز گرنے سے تباہ ہونے والے ایک مکان سے پانچ سالہ بچے اور 33 سالہ مرد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، اسی گھر سے نکالے گئے 4 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی کے جناح اسپتال میں طیارہ حادثے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن، فائر بریگیڈ، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جہاز سے متعلق تمام ریکارڈ سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button