ایراندنیامشرق وسطی

امریکہ کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف ممکنہ پابندیوں کا منصوبہ

امریکی ذرائع کے مطابق امریکی حکومت پیر کے دن تک ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف ممکنہ پابندیاں عائد کردےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت پیر کے دن تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف ممکنہ پابندیاں عائد کردےگی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ایران کے پاسدارن انقلاب اسلامی کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ اگر یہ خـر صحیح ہو تو یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا پہلا واقعہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اس اقدام کی حمایت کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا کیونکہ امریکہ سپاہ کے بعض اعلی کماںڈروں پر پہلے ہی پابندیاں عائد کرچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ یہ منصوبہ بھی اس کے دوسرے منصوبوں کی طرح ناکام ہوجائےگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button