غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والا فلسطینی جوان شہید
فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 18سالہ فلسطینی جوان مجدی ایھاب غباین غزہ میں شھید ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان غزہ کے مشرقی علاقے ملکہ میں صیہونی فوج کے بم دھماکے میں زخمی ہو گیا تھا اور ہسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج شھید ہو گیا ہے اور مشرقی غزہ میں بم دھماکے میں شھید ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
#gaza
#pakistan