بحرینمشرق وسطی

انصاف و آزادی کے حصول تک ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، شیخ عیسی قاسم

بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے دو بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دے کر شہید کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ انصاف و آزادی کے حصول تک ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما نے ایران کے مقدس شہر قم میں ایک پروگرام میں بحرینی شہدا کو خراج عقیدت پیش اور ظلم کے مقابلے میں بعض ملکوں کے مواقف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام کی سرکوبی، ان کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش، ان کے گھروں پر حملے، بحرینیوں کو گرفتار کر کے ان کی ایذا رسانی، ان کے خلاف ظالمانہ فیصلے، ان کی شہریت ختم اور ان کے حقوق کو پامال کرتے ہوئے ان کےساتھ نہایت برا سلوک کر رہی ہے اور وہ بحرینی عوام کے اقدار کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے بحرینی عوام سے اپیل کی کہ وہ انصاف و آزادی کے حصول تک ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی نظام کے بجائے منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحرین کی شاہی حکومت، عوام کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی عرب اور اپنے اتحادی ملکوں کے فوجیوں کے ذریعے ملک میں جاری عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور تنظیموں کے مطابق مغربی ایشیا کا سب سے چھوٹا اور کم آبادی والا ملک ہونے کے باوجود بحرین میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button