ایرانمشرق وسطی

ایرانی عوام نے 30 دسمبر کو اغیار کی سازشوں کو طشت از بام کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ ( مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ 30 دسمبر (9 دیماہ) کو ایران کی قوم نے اغیار کی سازشوں کو طشت از بام کردیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ ( مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج صبح پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 30 دسمبر (9 دیماہ) کی آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ30 دسمبر (9 دیماہ) اس حوالے سے ایران کی تاریخ کا حصہ بن گیا کہ ایرانی قوم نے اس روز اپنی طاقت و قدرت سے نئی تاریخ رقم کی اور تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

ایران کی پارلیمنٹ ( مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ چند ماہ کی کشمکش کے بعد ایران کی قوم نے باالآخر 30 دسمبر (9 دیماہ) کو اندرونی اور بیرونی فتنہ انگیزیوں اور شرپسندوں کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اسی وجہ سے اسلامی انقلاب کی 40 سالہ دور میں ہمیشہ اندرونی اور بیرونی بحرانوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پالیا گیا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ ابن الوقت قسم کے لوگ امریکہ کے ساتھ مل کرگریٹ ایران کو پسند نہیں کرتے اور اسی وجہ سے ایران کی آزادی و استقلال اور ارضی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اغیارخاص طور سے امریکی مداخلتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپ کے حکام ایرانی قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے ایران میں ہر قسم کے ہتھکنڈوں کو استعمال کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج کی یہ تاریخ 30 دسمبر2009 کو اس سازش کی یاد دلاتی ہے جسے ایران کے غیور،باغیرت اور انقلابی قوم نے اپنی ہوشیاری ،آگاہی اور بصیرت افروز اقدامات سے ناکام بنا دیا اور امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچارکردیا ۔ کیونکہ دشمن اس بار ایران کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا بہانہ بنا کر ایران کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس میں اسے ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی اور ایرانی عوام اور قوم ایک بار پھر سو سرخرو ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button