ایرانمشرق وسطی

ایرانی قوم منہ زور اور تسلط پسند طاقتوں کے سامنے جھکنے والی نہیں : حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کل رات اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم کبھی بھی منہ زور اور تسلط پسند طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے گی کہا کہ ایرانی قوم منطقی ہے اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور اس کے ساتھ ہے جو احترام کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے نہ کہ مذاکرات کا فرمان جاری کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل رات کامیاب ہونے والے قومی کھلاڑیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر سخت ترین امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام غلط تخمینوں اور غلط فکر و سوچ کی بدولت یہ سمجھتے تھے کہ صرف چند مہینے کے اندر ہی ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے لیکن یہ ان کی خام خیالی تھی اس لئے کہ ایرانی قوم نےاستقامت اور پائیداری کے ساتھ دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

صدرمملکت حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا کہا کہ دشمن کے مقابلے میں جیت ایرانی قوم کی ہی ہو گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران پر مختلف قسم کی ظالمانہ پابندیاں عائد کیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کے اس قسم کے اقدامات کی عالمی اور علاقائی سطح پر مذمت کی گئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 14 مئی کو ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے موقع پر فرمایا تھا کہ ایرانی عوام امریکہ کے مد مقابل ڈٹ گئی اور یقینی طور پر امریکہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پرمجبور ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button