مشرق وسطییمن

جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملہ

یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کے علاقے الدائر میں المشرق فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا۔

المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جیزان میں سعودی عرب کے المشرق فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے علاوہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس فوجی مرکز پر گولہ باری بھی کی۔
اس سے قبل یمنی فوج نے جیزان میں السّتلہ فوجی مرکز پر ڈرون حملہ کیا تھا۔ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سعودی عرب نے سرحدی شہر عسیر میں بھی حملے کئے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکا اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں جن میں دسیوں ہزار بے گناہ شہری مارے گئے ہیں۔ چار سال سے زائد کا عرصہ گذرجانے کے بعد بھی سعودی عرب اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button