ایرانمشرق وسطی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر دزفول پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی صوبہ خوزستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے دزفول پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی صوبہ خوزستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے دزفول پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی اسپیکر صوبہ خوزستان کے ڈیموں میں پانی کی مقدار میں اضآفہ کا بھی قریب سے مشاہدہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لاریجانی پہلے دز ڈیم اور اس کے بعد کرخہ ڈیم کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ خوزستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا صدر حسن روحانی، نائب صدر، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ ، ایرانی فوج کے سربراہ اور بعض وزراء بھی دورہ کرچکے ہیں۔ ایران کے تمام صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا کام مسلسل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button