عربمشرق وسطییمن

یمنی جیل پر سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباری، درجنوں قیدی مارے گئے

سعودی جنگی طیاروں نے یمن کی ایک جیل پر حملہ کرکے، سیکڑوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔

یمن کی وزارت صحت کے مطابق المقصوف جیل پر سعودی طیاروں کی بمباری میں سو سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔یمن کی وزارت صحت کے ترجمان یوسف الحاظری نے تمام بین الاقوامی اداروں سے سعودی حملے میں تباہ ہونے والی جیل کے احاطے میں امداد رسانی کے کاموں میں تعاون کی اپیل کی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بہت سے قیدیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں جبکہ ہلاک ہونے والے بہت سے قیدیوں کی لاشیں زمین پر پڑی ہوئی ہیں۔یمن کے وزیر صحت طہ المتوکل کا کہنا ہے کہ حملے کی سنگینی اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔قیدیوں کے امور کی یمنی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر مرتضی نے بتایا ہے کہ صوبہ ذمار کی المقصوف جیل میں دشمن کے درجنوں قیدی بند تھے اور سعودی حملے میں متعدد قیدی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے کم سے کم سات بار صوبہ ذمار پر بمباری کی ہے۔ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی شب صوبہ حجہ کے شہر حرض پر بھی گیارہ مرتبہ جارحیت کی تھی۔سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے جاری وحشیانہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہریوں کو موت کی نیند سلانے کے علاوہ اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر کرکے رکھ دیا ہے۔ لیکن یمنی عوامی کی استقامت و پائیداری کے نتیجے میں اسے اپنے مقاصد میں ناکامی کا سامنا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جارحیت کا جواب دیتے ہوئے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔یمن فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عسیر کے علاقے علب پاس اور اس کے اطراف میں واقع سعودی فوجی اہداف کو اندرون ملک تیار کیے جانے والے زلزال میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل حملوں میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس کے بہت سے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران کے علاقے میں بھی حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کے علاقے جبل النار میں پیشقدمی کر تے ہوئے سعودی اتحاد کے کچھ اور ٹھکانوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔یمنی فوج کے اسنائپروں نے جحفان کی بلندیوں پرگھات لگا کر حملہ کرکے چار سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button