ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران اور پاکستان کے درمیان علمی اور سائنسی تعاون کی ضرورت پر زور

اسلامی انقلاب ایران کی سالگرہ حوالے سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے انقلابی اسلامی کے بعد کے دور میں ہونے والی ترقی و پیشرفت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ایران علمی، تعلیمی اور فنی میدان میں شاندار تجربات کا مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نینو ٹیکنالوجی، ایٹامک سائنس، دواسازی اور روبوٹک سائنس میں خطے اور دنیا میں نمایاں پوزیشن کا حامل ملک بن گیا ہے۔
ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ پاکستان میں ایران کا سفارت خانہ سائنسی اور علمی شعبوں نے دونوں ملکوں کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی سطح کو بلند کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔
قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر محمد علی نے اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام کو اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی شعبے میں وسیع تر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ ثقافتی، مذہبی، دینی اور سماجی رشتوں کو باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button