ایشیاپاکستان

امریکہ کو امت مسلمہ کی سیاسی بیداری پسند نہیں: مقررین

مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسکے حواریوں کو امت مسلمہ کی سیاسی بیداری پسند نہیں ہے۔

پاکستان بھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت حمایت مظلومین جہاں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور آل سعود مخالف نعرے لگائے۔ لاہور ،کراچی، بلتستان، راولپنڈی اور پشاور سمیت پاکستان کے تقریبا تمام شہروں میں جمعہ کے اجتماعات میں مظلومین کی داد رسی کیلئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں مرد، بچے، خواتین اور بوڑھے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ آج فلسطین، افغانستان، شام، یمن، بحرین، عراق سمیت کئی ممالک میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرایا جا رہا ہے، دنیا میں جتنی بھی آزادی کی تحریکیں ہیں، ان کیخلاف عالمی سامراج متحد ہوچکا ہے، امریکہ اور اس کے حواریوں کو امت مسلمہ کی سیاسی بیداری پسند نہیں۔

مقررین نے یمن میں ہزاروں بچوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے یمن، فلسطین اور کشمیر جیسے بڑے ہدف کیلئے اپنے اختلافات کو بھلانا ہوگا تاکہ عالم اسلام کے حقیقی مسائل کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک میں صرف آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی پالیسی واضح اور اصولی ہے اور ہرایک کو کشمیر کے مسئلہ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین، شام، افغانستان، یمن، جہاں بھی سامراجی طاقتوں یا ان کے ایجنٹوں کو موقع ملتا ہے، مسلم آبادیوں میں سامراجی اور غاصب طاقتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔

مقررین نے کہا کہ موجودہ صدی مسلمانوں کی فتح اور طاغوت کی شکست کی صدی ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ کے اتحادی داعش اور آل سعود مشرق وسطیٰ، شام اور یمن میں ناکام ہوئے ہیں، امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں مجموعی طور پر پالیسی اور ظالموں کا چہرہ یمن سمیت شام میں بے نقاب ہوا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یمن کے مظلومین نے اپنے خون سے اپنی سرزمین کا دفاع کیا اور شکست کا ایسا داغ آل سعود کے ماتھے پر لگا جو کبھی نہیں دھلے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button