ایرانمشرق وسطی

ایران جارح نہیں تاہم جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے انڈونیشیا کی خارجہ، سلامتی اور دفاعی پالیسی کمیشن کے سربراہ عبدالخریس المشهری سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران نے ابھی تک کوئی بھی جنگ شروع نہیں کی اور نہ کبھی اس طرح کا پروگرام ہے تاہم ایران اپنے دفاع میں آخری حد تک جا سکتا ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے ہونے والی ملاقات میں ایران اور انڈونیشیا کے روابط کے فروغ کا خیر مقدم کرنے کے ضمن میں ایران کی دفاعی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا دفاعی پروگرام کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

سید عباس عراقچی نے ایران کے پر امن جوہری پروگرام کے خلاف امریکی پروپگنڈوں پر کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کے مطابق ہر قسم کے مہلک ہتھیاروں کا استعمال اور ان کا ذخیرہ حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری ٹیکنالوجی مقامی اور پر امن مقاصد کیلئے ہے۔

انڈونیشیا کی خارجہ، سلامتی اور دفاعی پالیسی کمیشن کے سربراہ عبدالخریس المشهری نے ہونے والی ملاقات میں ایران کی خود اعتمادی اور استقلال کی قدردانی کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی گہرے پارلیمانی تعلقات پر تاکید کی اور ایران کے ساتھ تمام شعبوں من جملہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button