مشرق وسطییمن

یمنی فوج کی دفاعی کاروائی

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے منگل کے روز چوتھی دفاعی کاروائی کے نام سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے اندر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں سعودی عرب کی وزارت دفاع، انٹیلی جینس اور سلمان ایر بیس کے علاوہ ریاض، جیزان اور نجران میں فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں بیلسٹک اور قدس اور ذوالفقار نامی کروز میزائلوں نیز ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ کارروائی یمنی عوام کے ظالمانہ محاصرے کے جواب میں انجام دی گئی۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ جب تک یمنی عوام کا محاصرہ اور یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے دفاعی کارروائی کے طور پر اس طرح کے حملے بھی پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ یمن کے بے گناہ عوام کا بہیمانہ قتل عام اور یمن کا ظالمانہ محاصرہ کرنے کے باوجود سعودی عرب اپنے اتحادیوں کی حمایت سے بھی یمن میں اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button