ایراندنیامشرق وسطی

ایران سمیت 12 ممالک کے خلاف امریکہ کا معاندانہ اقدام

امریکہ کے وزیر خارجہ نے کل ایک بیان جاری کر کے ایران،چین اور روس سمیت دیگر دس ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران، چین، سعودی عرب، میانمار، اریٹیریا، شمالی کوریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس بیان میں روس اور ازبکستان کو ان ممالک کی خاص فہرست میں قرار دیا ہے کہ جو یا تو مذہبی آزادی کے منافی کام کرتے ہیں یا پھرمذہبی آزادی کے منافی کام کرنے کی روک تھام نہیں کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایران کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں ایسے میں شامل کیا ہے کہ جب ایران میں تمام مذھبی اقلیتوں کو مسلمانوں کی طرح مکمل مذھبی آزادی حاصل ہے اور ایران کی پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نمائندگی بھی ہے۔

امریکہ نے ایسے میں ان ممالک کو واچ اینڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے کہ جب خود امریکہ عالمی اور علاقائی سطح پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے، مختلف ممالک کے امور میں بے جا مداخلت کرنے اور اسی طرح دہسشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت و مدد کرنے میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button