ایرانمشرق وسطی

ایران عنقریب ایک عظیم اقتصادی طاقت میں تبدیل ہو جائے گا، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے نظریات نے اسلام کی طاقت میں اضافے اور خطے میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی کا راستہ ہموار کر دیا۔

تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تہران کے خطیب جمعہ حجت‌ الاسلام و المسلمین محمد حسین ابوترابی فرد نے کہا کہ اسلامی انقلاب اور مزاحتمی سوچ کو غیر معمولی طاقت حاصل ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین ابوترابی فرد نے کہا کہ اسلامی سماج میں معیشت کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے چار عشروں سے جاری پابندیوں کے باوجود اقتصادی میدان میں اہم اقدامات انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ترقی یافتہ ملکوں میں بھی ایران جیسا اقتصادی ڈھانچہ موجود نہیں۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی تجاویز دینے والے امریکی عہدیدار بھی آج اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ اگر ایران اپنی پوری گنجائش و توانائی سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو گیا تو پابندیاں غیر موثر ہو جائیں گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت امریکہ کو غربت کا سامنا ہے لیکن ایران طاقتور ہے کیونکہ پوری قوت کے ساتھ صحیح راستے پر قدم آگے بڑھا رہا ہے اور اس کی اندرونی طاقت مستحکم اور پائیدار ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے امید ظاہر کی کہ ایران، عنقریب ایک عظیم اقتصادی طاقت میں تبدیل ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button