انسانی حقوقدنیافلسطینمشرق وسطی
اسرائیل کے جنگی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق غاصب و جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے رات اور جمعہ کی درمیانی شب غزہ پٹی کے جبالیا علاقے پر بمباری کی ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ تا حال سامنے نہیں آئی ہے۔
صیہونی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ غزہ سے مقبوضہ علاقوں پر کئی راکٹ داغے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کورونا وائرس خطے اور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کے فلسطینیوں کو ادویات اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور وہاں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔