ایرانمشرق وسطی

ایران کی ایٹمی ترقی کا عمل جاری رہے گا، علی اکبر صالحی

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ تہران پرامن ایٹمی توانائی کے تمام شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کا عمل جاری رکھے گا۔

ویانا میں آ ئی اے ای اے کے تریسٹھویں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ ایران نے توانائی ، میڈیکل اور زراعت سمیت مختلف پیداواری شبعوں میں اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو ترقی دینے کے لیے مناسب اور منطقی اہداف مقرر کیے ہیں۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایٹمی سیفٹی کے قوانین کو، پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے استعمال کی غرض سے تحقیق اور پیداوار کے میدان میں کام کرنے والے ملکوں کی حقوق سے انکار یا انہیں محدود کرنے کے حربے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی سیفٹی کے علاقائی چینل کے قیام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی راہوں پر تاکید کرتا ہےاور اس حوالے سے علاقے کے ملکوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔انہوں نے ایٹمی معاہدے کے باقی ماندہ یورپی ملکوں کی جانب سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہ کئے جانے اور کثیر الفریقی تعاون کو نقصان پہنچانے والے امریکی اقدامات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button