ایرانعراقمشرق وسطی

ایران اور عراق کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈروں کا اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کی سرحدی فورسز کے کمانڈروں کا آٹھواں اجلاس بغداد میں منعقد ہوا ہے-

ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابوالقاسم خاتمی نے کہا کہ ایران اور عراق کی سرحدی فورسز کےدرمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدار کنے کے لئے اس سلسلے کا آٹھواں اجلاس بغداد میں شروع ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی اور عراق کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر جنرل حامد عبداللہ ابراہیم الحسینی اس چار روزہ اجلاس کے دوران اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی رفت وآمد، سرحدی امور سے متعلق سمجھوتوں پر بہتر طریقے سے عمل درآمد اور مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کی مزیدتقویت کے لئے مناسب راستوں کے تعین کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایران کی بارڈرسیکورٹی فورس کے ڈپٹی کمانڈر کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے معاملے پر خاص طور پر بات چیت ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button