امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں کئے جائیں گے

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج درس خارج کے آغاز میں ایران پر امریکی اقتصادی دباؤ کو غیر مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کے تمام اعلی حکام اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عوام کے والہانہ عشق و محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم حضرت امام حسین علیہ السلام کے پرچم کے سائے میں ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن رہےگی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم مذاکرات اور گفتگو کے حامی ہیں۔ لیکن مذاکرات کے نتیجے میں حاصل ہونے والے معاہدوں کو توڑنے والوں اور ایرانی قوم کے خلاف مکر و فریب کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں بھی ایران نے گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات انجام دیئے جن کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی اقتصادی مشکلات کو ملک کے اندر حل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے فرمایا: ملک کو درپیش بعض اقتصادی مشکلات کا حل ملک کے اندر موجود ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے مذاکرات اور تعلقات کا سلسلہ جاری ہے اور جاری ر ہےگا کیونکہ ایران مفید اور منصفانہ مذاکرات کا حامی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button