ایرانمشرق وسطی

ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے مفادات پورے کیے جائیں، کاظم غریب آبادی

بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل نمائندے نے آئی اے ای اے کی تازہ رپورٹ کو ایران کی نیک نیتی اور عالمی معاہدوں کی پاسداری کا ثبوت قرار دیا ہے۔

ویانا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی تازہ رپورٹ ایران کی نیک نیتی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے ایٹمی معاہدے کے باقی ماندہ ملکوں برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے مناسب اور فوری موثر اقدامات عمل میں لائیں۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی شق چھبیس اور چھتیس کے تحت اس معاہدے کے بعض حصوں پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اگلے اقدامات کے لیے بھی مکمل تیار ہے کیونکہ ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کو باقی نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے تمام فریقوں کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button