انسانی حقوقایشیاپاکستانہندوستان

بین الاقوامی سرحد سے نقل مکانی شروع

پاکستان ہندوستان کے مابین جاری کشیدگی کی وجہ سے حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر رہ رہے لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف منتقلی شروع کردی ہے ۔

لائن آف کنٹرول کےتمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں اور انتظامیہ نے امدادی کیمپ قائم کئے ہیں ۔ ہندوستانی اور پاکستانی جنگی طیاروں کی جانب سے بم گرانے کی کارروائی کے بعد سرحدی مکینوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شارٹ نوٹس پر ہی نقل مکانی شروع کردیں۔ اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے سرحدی علاقوں سے ہجرت شروع کردی ہے اور وہ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں ۔

دوسری جانب انتظامیہ نے حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر صفر سے 5 کلو میٹر تک کے علاقے میں پڑنے والے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر پانچ کلو میٹر کے احاطے تک پڑنے والے تمام اسکول 28 فروری تک بند رہیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button