مشرق وسطییمن

جارح سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی یمنی فوج کے محاصرے میں

یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے جنوبی صوبے الضالع کے تین اسٹریٹیجک علاقوں پر قبضہ کرکے اس صوبے میں جارح سعودی اتحاد کے بہت سے فوجیوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج کی اس کارروائی کے دوران جہاں ایک سو بیس فوجی ٹھکانوں اور اڈوں کو جارح سعودی فوجیوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے وہیں پورے علاقے میں امن و سیکورٹی بھی بحال کردی گئی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت یمن کی فوج نے صوبہ الضالع کے تین محاذوں اور علاقوں کواپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور جارح سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی یمنی فوج کے محاصرے میں آگئے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن کا جنوبی صوبہ الضالع اہم اسٹریٹیجک پوزیشن پر واقع ہے اور یہ صوبہ تعز ، اب، لحج اور البیضا صوبوں کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔
دوسری جانب دارالحکومت صنعا کے علاقے النہدین پر سعودی جنگی طیارں نے ایک بار پھروحشیانہ بمباری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button