عربمشرق وسطییمن

جارح سعودی اتحاد کے فوجی اڈے پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ

جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمن کی فوج کے میزائلی حملوں میں متعدد جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں – اس درمیان یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کے قتل میں امریکی صدر ٹرمپ اور باسٹھ دیگر غیر ملکی اور یمنی افراد کے رول کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں –

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یمن کے جنوبی صوبے الضالع میں جارح سعودی اتحاد کے حکولہ فوجی اڈے پربدر ایف بیلیسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمن کی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے پچھلے ہفتے ہی بدر ایف بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا –

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یمن کے مغربی شہر حجہ میں بھی جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر زلزال ایک بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا تھا اس حملے میں بھی متعدد سعودی اور ان کے اتحادی فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے – یمن کے ایئرڈیفنس یونٹ نے بھی شمالی صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں جارح سعودی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو مارا گرایا ہے-

یمن کے ایئرڈیفنس یونٹ نے جمعے کو اعلان کیا کہ سعودی اتحاد کے جاسوس ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے اور وہ صعدہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا –

یمن کا ہر طرف سے محاصرہ ہونے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے –

دریں اثنا یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے امریکی صدر ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کے قتل میں ان کا ہاتھ ہے اور وہ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی کارروائی کرے گی –

ترکی کی اناتولی نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ ٹرمپ اور اسی طرح باسٹھ دیگر افراد کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایاجائے گا یہ مقدمہ یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کی عدالت میں چلایا جائے گا – امریکی صدر ٹرمپ اور باسٹھ دیگر افراد پر یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے –

صالح الصماد کو انیس اپریل دوہزار اٹھارہ کو جارح سعودی فوج کے اتحاد کے فضائی حملے میں شہید کردیا گیا تھا ۔

یمن کی نیوز ایجنسی صبا نے خبردی ہے کہ ابھی تک اس کیس میں دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بقیہ باون افراد جن میں سینتالیس افراد غیرملکی اور پانچ افراد یمنی شہری ہیں -الحدیدہ کی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صالح الصماد کے قتل کیس میں گرفتار کئے گئے لوگوں پر مقدمہ کی کارروائی جاری رکھے گی اور جو ملزمان مفرور ہیں ان پر بعد میں مقدمہ چلایا جائے گا –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button