ایشیاکشمیر

کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال بھارتی جنونیت کا عکاس ہے، علامہ ساجد نقوی

کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال بھارتی جنونیت کا عکاس ہے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

کشمیری شہری آبادی پر کلسٹر بموں کے بھارتی حملے نے تو جنیوا کنونشن سمیت تمام عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دیں ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستانی عوام مظلوم کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور اس ضمن میں تمام عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

اگست 2019 (جعفریہ پریس )قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد جموں کشمیر کی شہری آبادی پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور کشمیری عوام پر مہلک ہتھیاروں کے استعمال کو بھارتی جنونیت کا عکاس قرار دیا ہے۔ دفترِ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان سے جاری ہونے والے ایک بیان میں قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی مسلسل نسل کشی کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول اور سرحدات کی خلاف ورزی نے بھارت کے انتہاءپسندانہ چہرے اور جنونی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے جبکہ شہری آبادی پر کلسٹر بموں کے بھارتی حملے نے تو جنیوا کنونشن سمیت تمام عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دیں ہیں جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف مذمت کرنی چاہیے بلکہ بھارتی برھتی ہوئی جارحیت کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھانے چاہییں۔ انہوں نے مذید کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے آنکھیں چرانے کیلئے مسلہ کشمیر کے حل سے پہلو تہی کر رہا ہے اسی لیے مقبوضہ کشمیر میں عوام کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ گذشتہ چند ماہ سے وہ پاکستان کی حدود اور آزاد کشمیر کی لائن کنٹرول کی بھی مسلسل خلاف ورزی کر کے خطے کی پرامن فضاءکو ثبوتاڑ کر کے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔ جو کہ خطے سمیت عالمی امن کیلئے بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام مظلوم کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور اس ضمن میں تمام عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ہندوستان کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کیلئے تیار ہے۔ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مسلہ کشمیر کو برصغیر کا اہم ترین مسلہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی اقوام عالم کے مابین نظم و ضبط برقرار رکھنے پر مبنی اور تنازعات کے حل کیلئے رائج اصول و قوانین پر عملدرآمد میں چشم پوشی اختیار کرنے کو بھی کشمیری عوام کے قتلِ عام میں برابر کا شریک قرار دیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس دیرینہ مسئلے کو سلامتی کونسل میں جلد از جلد ازٹھائے اور عالمی برادری اس مسلے میں بھارت پر دباو ڈال کر کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور انکی نسل کشی کو فوری بند کروانے میں اپنا بھرپور کردار اداءکرے۔ قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پچھلے 72 گھنٹوں میں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں ہونے والی عوام کی شہادتوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خانوادوں کو تعزیت پیش کی اور شہداءکی بلندی درجات کی دعا بھی فرمائی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button