حسن نصراللہلبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

حزب اللہ کی جوابی کارروائی، صیہونی فوج کا ڈویژن کمانڈر ہلاک

حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک ڈویژن کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

المنار ٹی وی نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام، شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے آویمیم میں ایک اسرائیلی فوجی ڈویژن پر حزب اللہ کے حملے میں اسرائیل کا ڈویژن کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ المنار کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ شہید حسن زبیب اور شہید یاسر ظاہرگروہ نے یہ آپریشن انجام دیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تل ابیب نے صیہونیوں سے کہا ہے کہ اپنےگھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نے فوج اور انٹیلیجنس اداروں کی ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے اور ہنڈوراس کے صدر سے اپنی ملاقات منسوخ کردی ہے۔ درایں اثنا فلسطینی علماء کی کونسل اور فلسطین کی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے حزب اللہ لبنان کے جوابی حملے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی علماء کی کونسل نے ایک بیان جاری کر کے صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کے ردعمل اور جوابی انتقامی کارروائی کو سراہا ہے۔ فلسطین کی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے بھی ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ حزب اللہ کی جوابی کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ لبنانی استقامت میں صیہونی حکومت کی ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button