ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

پاکستان میں ٹرین سانحے پر ایران نے تعزیت پیش کی

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں مسافر ٹرین کو پیش آنے والے سانحے اور اس میں سو سے زیادہ افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت پیش کی ہے

وزارت خارجہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک بیان میں پاکستان میں مسافر ٹرین کو پیش آنے والے سانحے اور اس میں سو سے زیادہ افراد کے جاں بحق اور زخمی ہو جانے پرافسوس ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت نیز سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی صبح کراچی سے لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس میں رحیم یار خان میں آگ لگ گئی ۔ اس حادثے میں کم سے کم پینسٹھ افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ۔ بعض رپورٹوں میں مرنے والوں کی تعداد تہتر بتائی گئی ہے۔اگ لگنے کی وجہ سلینڈر پھٹنا بتائی گئ ہے ۔ پاکستانی حکام نے اس حادثے کی تحقیقات کے احکام صادر کردیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button