ایرانمشرق وسطی

خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ہمارے نشانے پرہیں، ایرانی کمانڈر

ریپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک کمانڈر غلام علی ابو حمزہ نے کہا ہے کہ خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ایرانی افواج کی نشانے پرہیں ۔

ایرانی فوج کے ایک کمانڈر جنرل غلام علی ابو حمزہ نے کہا کہ ہمارے پاس موجود بیلسٹک میزائل شہاب 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور امریکہ کا دل تل ابیب بھی ہمارے نشانے پر ہے۔

واضح رہے دو دن پہلے سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں شہید ہوگئے تھے جس پر ایران نے امریکہ سے سخت بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button