ایرانمشرق وسطی

خلیج فارس میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کشیدگی کاباعث: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے خلیج فارس میں امن و امان کی برقراری کو علاقائی ممالک کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث بنی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے مشرق وسطی میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق اجلاس میں کہا کہ خلیج فارس میں امن و سلامتی کیلئے ہر قسم کے دکھاوے پر مبنی اتحاد و اقدام شکست سے دوچار ہو گا۔

ایران کے مستقل مندوب نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطی کے علاقے کا طولانی ترین اور اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہ ہو اس وقت تک علاقے میں امن و امان برقرار نہیں ہو گا۔

مجید تخت روانچی نے علاقے میں امریکی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلتوں کا آپ بخوبی ایران،افغانستان،عراق، شام اور یمن میں مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button