شاممشرق وسطی

دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کی گولہ باری

شامی فوج نے صوبہ حماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ کشیدگی سے عاری علاقوں میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے جواب میں شامی فوج نے حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو شدید ترین گولہ باری اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ان حملوں میں شمال مغربی مغربی حماہ اور جنوبی ادلب میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے گودام تباہ اور بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
علاقے میں موجود دہشت گردوں نے جمعرات کے روز شمال مغربی حماہ کے رہائشی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے ملک کے بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے اور باقی بچے دہشت گرد حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں سمٹ کر رہ گئے ہیں جہاں سے وہ گاہے بگاہے رہائشی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button