ایرانمشرق وسطی

دشمن کی ایرانی قوم کے اندر مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش ناکام

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت امام خمینی (رہ) ايئر پورٹ کے گیلری ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی ایرانی قوم کے اندر مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امام خمینی ایئر پورٹ پر اس گیلری کا افتتاح اس بات کا مظہر ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی پابندیاں ناکام ہوگئی ہیں اور ایران قوم پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ دشمن کی طرف سے ایران قوم کو مایوس بنانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایرانی قوم اور حکام نے بھی دشمن کی بہیمانہ سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اور ایران کی مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی پابندیاں ناکام ہوگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدہ کرکے دنیا کی حمایت حاصل کرلی جبکہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر عالمی سطح پر تنہا ہوگيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button