مشرق وسطییمن

سعودی عرب: نجران میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی ناکام پیش قدمی

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی اتحاد کی پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں جارح سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے اور اس کا جنگی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے اس علاقے میں بدھ کے روز بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button