شاممشرق وسطی

شام: حماہ ہوائی اڈے کے قریب دھماکہ خیز مواد کے حامل ڈرون طیارے کی تباہی

شامی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حماہ ایرپورٹ کے قریب دھماکہ خیز مواد کا حامل ایک ڈرون طیارہ تباہ کر دیا گیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حماہ ہوائی اڈے کے قریب بدھ کی رات تباہ ہونے والا یہ ڈرون طیارہ مسلح افراد سے متعلق تھا جو پرواز کر رہا تھا۔

شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بدھ کی رات حماہ اور ادلب صوبوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے بھی کئے اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

شامی فوج نے حال ہی میں صوبے ادلب کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے اور صوبے حماہ کے شمالی علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے بڑی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔

اس کارروائی میں اب تک صوبے حماہ کے کئی مضافاتی علاقوں کو آزاد کرائے جانے کے علاوہ دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button