افغانستانایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران و پاکستان سے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کی واپسی

تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین ایران اور پاکستان سے اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ پناہ گزیناں کے مطابق پچھلے چھے برس کے دوران بتیس لاکھ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹے ہیں جن میں پچانوے فی صد ایران اور پاکستان سے واپس لوٹ کر آئے ہیں۔
عالمی ادارہ پناہ گزیناں کے مطابق اسی مدت کے دوران تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار افغان مہاجرین ترکی اور یورپ سمیت بعض دیگر ملکوں سے بھی افغانستان واپس لوٹے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ایران، پاکستان اور یورپ کے مختلف ملکوں کے واپس لوٹنے والے افغان مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ پچاسی ہزار کے قریب ہے۔
عالمی ادارہ پناہ گزیناں کے مطابق پینتس لاکھ کے قریب افغان شہری جنگ اور قدرتی آفات کی وجہ سے اندرونِ ملک بے گھر ہوئے ہیں اور انہیں اِمداد پہنچائے جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button