عربمشرق وسطی

سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر یمنی فوج کا ایک اور ڈرون حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون طیارے نے ایک بار پھر جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر بمباری کی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ ڈرون طیارے قاصف کے ٹو، نے سعودی عرب کے جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں پر واقع جنگی طیاروں کے شیلٹر اور اہم فوجی اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اتنا شدید تھا کہ جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں پر طیاروں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ڈرون طیارے کے حملے کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہو گئیں، کہا کہ جب تک یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت جاری رہے گی، تب تک یمنی افواج کے جوابی حملے پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کا یمنیوں کا حق محفوظ ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی کارروائی سعودی اتحاد کی مسلسل جارحیتوں اور یمن کا محاصرہ جاری رکھے جانے کے جواب میں کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر گذشتہ ہفتوں کے دوران یمنی فوج نے بارہا ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے-

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فوج اور عوامی رضاکارفورس کے میزائلی اور ڈرون یونٹوں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے پٹریاٹ سسٹم کو نشانہ بنا کر اسے تباہ کر دیا-

یحیی السریع کا کہنا تھا کہ اس حملے میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے اور اس کا پٹریاٹ سسٹم تہس نہس ہو گیا-

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس حملے میں ملک کے اندر تیار کردہ بیلسٹک میزائل بدر پی ون کا استعمال کیا-

جارح سعودی اتحاد کے ذریعے یمن کا محاصرہ جاری رکھے جانے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے- اس درمیان یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹین گریفتھس سے مسقط میں ملاقات کی-

یمنی حکومت کے سینیئر مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب ہی یمن میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ یمن میں امن کا عمل آگے بڑھے-

انہوں نے کہا کہ یمن میں امن کا عمل اگر آگے بڑھتا ہے تو یہ سعودی عرب کی شکست ہو گی اسی لئے وہ اس راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت سوئیڈن امن سمجھوتے کو کامیاب بنانے کے لئے کہ جس میں جنوبی شہر عدن میں بھی فائربندی اور سبھی قیدیوں کی رہائی کی بات کی گئی ہے، ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button