فلسطینمشرق وسطی

درجنوں صیہونیوں کا حملہ

درجنوں صیہونیوں نے اسرائیلی فوج کی سیکورٹی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

بیت المقدس کے اسلامی اوقاف نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد صیہونی آباد کار جنہیں اسرائیلی فوجیوں کا تحفظ حاصل تھا، باب المغاربہ سے مسجدالاقصی میں داخل ہوئے اور اس مقدس مقام کی توہین کی۔اسلامی اوقاف کے بیان کے مطابق سترہ صیہونی اہلکاروں نے مسجدالاقصی کے اندرونی حصے کا گشت بھی کیا ہے۔مسجد الاقصی جو اسلامی اور فلسطینی تشخص کی اہم ترین علامت ہے، مسلسل صیہونیوں کے حملوں اور تخریبی اقدامات کی زد پر ہے۔صیہونی حکومت اس مقدس مقام کے اسلامی اور فلسطینی تشخص کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب درجنوں فلسطینی قیدیوں نے جمعرات سے ہمہ گیر بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جس کا مقصد صیہونی سیکورٹی حکام کے ناورا اور غیر انسانی سلوک کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button