عربمشرق وسطییمن

سعودی عرب کے جازان ایئرپورٹ کی فوجی تنصیبات پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے فوجی مراکز پر یمنی افواج کے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں ملک عبداللہ ایئرپورٹ کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔گذشتہ بارہ گھنٹے کے دوران سعودی عرب کے شہر جازان میں اس ایرپورٹ کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے بھی اس ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے شہر نجران کے قریب الصوح کے علاقے میں ایک سعودی فوجی ٹھکانے پر حملہ کر کے اس پر دوبارہ اپناکنٹرول کرلیا ہے ۔ اس کارروائی میں سعودی عرب کے کئی اتحادی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔اس کارروای میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کی ایک فوجی گاڑی کو بھی تباہ اور بڑی مقدار میں جنگی ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جنگ کا دائرہ جنوبی سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر تک پھیل چکا ہے۔دریں اثنا یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی ہر جارحیت کا منھ توڑ جواب دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔انھوں نے سعودی عرب مین فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون حملوں کا کر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے امن منصوبے کو سعودی اتحاد کی جانب سے نظرانداز کئے جانے پر کئے گئے ہیں۔محمد علی الحوثی نے سعودی عرب کے اس الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا کہ سعودی سرزمین پر یہ حملے بیرونی عناصر کی ہدایات پر کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمنی قوتیں سارے کام اپنے بل بوتے پر انجام دے رہی ہیں اور وہ کسی کی بھی پیروی نہیں کرتیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button