عربمشرق وسطییمن

سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوام کی سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور قبائل نے دفاعی حملوں میں اضافہ کردیا ہے یمنی فوج نے متعدد بار سعودی عرب کے ابہا، نجران اور ملک خالد ایئر پورٹس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے۔ سعودی عرب کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button