مشرق وسطییمن

سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے جوابی حملے

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں جارح سعودی فوج کے ٹھکانوں پر زلزال میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائلی حملے میں متعدد جارح سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے پچھلے دنوں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر اور جنوبی شہر ابہا کے ہوائی اڈوں پر بھی زلزال ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔ دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مغربی شہر الحدیدہ پر بمباری کی ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ شہر کے الدریہمی علاقے کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button