مشرق وسطییمن

سمجھوتے کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ سعودی اتحاد کے خلاف ایکشن لے، یمن

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ میں فائربندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کئے جانے پر سخت ایکشن لے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں فائربندی کی پانچ سو پانچ بار خلاف ورزی کی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد نے فائربندی کے سمجھوتے پر کبھی عمل نہیں کیا، جبکہ اسے جان لینا چاہئے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے صبر بھی ایک حد ہے۔

السریع نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے فائربندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ اگر یونہی جاری رہا تو اسے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اٹھارہ دسمبر سے شہر الحدیدہ میں فائربندی کے سمجھوتے کا نفاذ عمل میں آیا ہے تاہم سعودی اتحاد نے اب تک اس سمجھوتے پر عمل نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button