
شامی فوج نے شام کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت تشرین ڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شام کی کرد ڈیموکریٹک فورسزکے ساتھ ایک معاہدے کے تحت تشرین ڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
تشرین ڈیم صوبہ حلب کے شمال اور دریائے فرات پر واقع ہے۔ شامی فوج نے منبج معاہدے کے تحت تشرین ڈیم کے اطراف میں شامی فوج کے خصوصی دستے تعینات کردیئے ہیں۔
تشرین ڈیم منبج سے 33 کلو میٹر اور حلب سے 115 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تشرین ڈیم ترک سرحد سے 80 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے یہ ڈیم شام میں بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔