ایرانمشرق وسطی

ایرانی آئیل ٹینکر پر حملہ کسی حکومت کا کام ہے، وزیرخارجہ ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایرانی آئیل ٹینکر سابیتی پر حملہ کسی حکومت کا اقدام ہے کہا کہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک یا کئی حکومتوں کے ذریعے انجام دیا گیا

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے پچھلے دنوں سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ کے قریب ایرانی آئیل ٹینکر پر ہوئے حملے کے بارے میں کہا کہ اس حملے کے بارے میں تحقیقات انجام دی جا رہی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت تک کسی حکومت کا نام نہیں لےگا جب تک تحقیقات پوری طرح مکمل نہیں ہوجاتیں – وزیرخارجہ ظریف نے کہا کہ ایرانی آئیل ٹینکر پر حملہ ایک پیچیدہ ریاستی اقدام تھا جسے کسی حکومت کی حمایت بھی حاصل تھی – اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے بھی پیر کو تہران میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایرانی آئیل ٹینکر پرحملے کے بارے میں جو بات مسلم ہے وہ یہ کہ ایک حکومت نے کئی حکومتوں کے ساتھ مل کر یہ کام انجام دیا ہے اور جس حکومت نے بھی یہ کام کیا ہوگا اس کو اس کے نتائج کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button